Friday, April 2, 2010

تبصرۂ کتب

نام کتاب:
ہدیة الاطفال:
تالیف: مولانا مفتی عبد الولی خان۔
ناشر: دارالسلام 36 لوئر مال لاہور۔
بچہ جب بڑا ہوتا ہے اور اس کا عقل وشعور بھی بڑھتا جاتا ہے تو ذہن میں طرح طرح کے سوالات جنم لینے لگتے ہیں مثلاً: ہم کون ہیں ؟ کس لیے پیدا کیے گئے ہیں ؟ ہمارا دین کیا ہے ؟ ایمان کسے کہتے ہیں ؟ توحید کے کیا معنی ہیں ؟ افسوس کے ساتھ عرض کرنا پڑتا ہے کہ اکثر والدین دین کی بنیادی باتوں اور زندگی کے اصل مقاصد سے خود بے خبر ہوتے ہیں ، اس لیے وہ اپنے بچوں کو صحیح جواب نہیں دے پاتے اور اکثر حالتوں میں غلط اور خلاف شریعت جواب دے دیتے ہیں ۔
اس صورتحال کے پیش نظر ایسی کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جوبچوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے فطری سوالات کا صحیح اور تسلی بخش جواب دے کر ان کی اعلیٰ اور اخلاقی تربیت کا ذریعہ بنے ۔ یہ کتاب اس مقصد کو بہ تمام وکمال پورا کرتی ہے اسی لیے اس کی تعلیم وتدریس نہایت ضروری ہے
زیر نظر ''ہدیة الاطفال'' سوال وجواب کے پیرائے میں مرتب کی گئی ہے جو کہ والدین ، اساتذہ اور بچوں کیلئے رہنما کتاب کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس کتاب میں اسلام ، ارکان اسلام ، ارکان ایمان ، جنت ، جہنم ، شرک ، وسیلہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، مسلمانوں کے باہمی اختلافات ، اخلاقیات ، اسلامی آداب ، علم اور اس کی فضیلت جیسے موضوعات کو عام فہم اور آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب ہر گھر اور لائبریری کی ضرورت ہے اور اس قابل ہے کہ اسے دینی مدارس اور سکولوں کے نصاب میں داخل کیا جائے ۔
64 صفحات پر مشتمل یہ کتاب بچوں اور بچیوں کی تعلیم وتربیت کے لیے خوبصورت تحفہ ہے ۔کتاب کا سرورق بہت عمدہ ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام 36 لوئر مال ، غزنی سڑیٹ اردو بازار لاہور، Y-260 بلاک ڈیفنس لاہور، دارالسلام F-8 مرکز اسلام آباد اور دارالسلام مین طارق روڈ کراچی سے دستیاب ہے ۔
 

آپ کے اشتہارات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قاری!
اب آپ اسوۂ حسنہ کی سائیٹ کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔
تو ابھی رابطہ کیجئے
usvaehasanah@gmail.com

اسوۂ حسنہ کا ساتھ دیں

ماہ صفر

آپ کو اسوۂ حسنہ کی نئی سائیٹ کیسی لگی؟