نخبۃ الاحادیث
تالیف : فضیلۃ الشیخ محمد داؤد رازرحمۃ اللہ علیہ
ترجمہ و تشریح
ڈاکٹر عبدالحئی مدنی حفظہ اللہ
تالیف : فضیلۃ الشیخ محمد داؤد رازرحمۃ اللہ علیہ
ترجمہ و تشریح
ڈاکٹر عبدالحئی مدنی حفظہ اللہ
اگر کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے
عَن عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنہَا قَالَت قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ا : إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُم طَعاَمًا فَلیَقُل بِسمِ اللّٰہِ ، فَإِن نَسِیَ فِی اَوَّلِہِ فَلیَقُل بِسمِ اللّٰہِ فِی أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ
تخریج : سنن الترمذی ، کتاب الأطعمۃ ، باب التسمیۃ علی الطعام ، حدیث نمبر :۱۸۵۸
راوی کا تعارف : حدیث نمبر ۵۷ کی تشریح میں ملاحظہ فرمائیں
معانی الکلمات
إِذَا: جب when
أَکَلَ: کھائے Eat
أَحَدُکُم : تم میں کوئی ایک One of you
طَعاَمًا : کھانا Meal/food
فَلیَقُل : تو وہ کہے He may say
بِسمِ اللّٰہِ: اللہ کے نام سے with name of Allah
فَإِن : پس اگر If
نَسِیَ : وہ بھول گیا He forget
فِی اَوَّلِہِ: اس کے شروع میں in its starting
وَآخِرِہِ: اس کے آخر میں in it end
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو بسم اللہ پڑ ھے ۔ اگر شروع کرتے وقت (یہ پڑ ھنا) بھول جائے تو یہ پڑ ھ لے میں (کھانا)کے شروع اور آخر میں بھی اللہ ہی کا نام لیتا ہوں ۔
تشریح
تشریح
بلاشبہ اس کائنات کا خالق ، مالک ، رب اللہ تعالیٰ ہی ہے نظام کائنات کا وہ اکیلا منظم اور مدبر ہے ۔ تمام مخلوقات کی تخلیق زندگی وموت، صحت وبیماری ، افزائش نسل، قوت وطاقت ، طرح طرح کی صلاحتیں ، طعام وخوراک وغیرہ کا بندوبست کرنیوالا ہے ۔ چنانچہ اس ارشاد نبوی میں کھانے کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی سکھایا گیا ہے کہ اسی مالک کا نام لیکر شروع کیا جائے اگر بھول جائے تو کھانے کے دوران جب یاد آجائے تویہ الفاظ پڑ ھ لے بِسمِ اللّٰہِ فِی أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ اپنی بندگی اور مالک کی بزرگی وبڑ ھائی کے جذبات دل میں تو رہنے ہی چاہیں زبان سے بھی اظہار کرے ۔ نتیجتاً مالک کی رضا وقرب کا حصول ، رزق میں برکت جیسے فوائد ممکن ہوجائیں گے ۔إن شاء اللہ
اگر کوئی کھانے میں بھول جائے تو یہ دعا بھی پڑ ھی جا سکتی ہے عَن عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُم فَلیَذکُرِ اسمَ اللّٰہِ تَعَالَی فَإِن نَسِیَ أَن یَذکُرَ اسمَ اللّٰہِ تَعَالیَ فِی أَوَّلِہِ فَلیَقُل بِسمِ اللّٰہِ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ ۔ (سنن أبی داؤد، کتاب الأطعمۃ)