نام کتاب :اسلامی عقیدہ
تالیف: محمد جمیل زینو
ترجمہ: ابو حافظ عبد الستار
ناشر: دارالسلام 36لوئر مال لا ہور
اسلام میں صحیح عقیدے کو نہایت اساسی مقام حاصل ہے ۔ صحیح عقیدہ وہ ہے جس کے مآخذ قرآن وسنت ہوں ۔عمل صالح کی اٹھان جب صحیح عقیدے پر ہو تو وہ ثمر آور ہوجاتا ہے اور مردود سے مقبول بن جاتا ہے ۔
زیر نظر رسالہ ’’اسلامی عقیدہ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد جمیل زینوحفظہ اللہ کے اسلامی عقائد کے بارے میں لکھے گئے نہایت جامع کتابچے ’’خذ عقیدتک من الکتاب والسنۃ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔ جسے شیخ الحدیث مولانا حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ نے اردو کے قالب میں ڈھالا
ہے ۔عقیدہ کے متعلق یہ کتابچہ انتہائی اہم سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے ، ہر جواب کے ساتھ قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے دلیل دی گئی ہے تاکہ پڑ ھنے والے کو جواب کے صحیح ہونے کا اطمینان ہو جائے ، اس لیے کہ ’’عقیدئہ توحید‘‘ ہی انسان
کی دنیاوی اور اخروی کامیابی وسعادت کے لیے بنیاد ہے ۔ یہ کتابچہ مختصر ہونے کے باوجود نہایت مفید ہے ۔ اس میں توحید اور دیگر عقائد نہایت آسان اندازمیں بیان کیے گئے ہیں ۔ الحمد للہ یہ رسالہ بعض مدارس کے نصاب میں شامل ہے ، ضرورت اس بات کی ہے
کہ یہ رسالہ بچوں اور بچیوں کے تمام مدارس میں شامل نصاب ہو ۔ہر گھر میں موجود ہو ، ہر مسلمان اسے پڑ ھے اور اپنے عقیدے کو درست کرے ۔
دارالسلام کی طرف سے یہ رسالہ سالہا سال سے شائع ہو رہا ہے مگر اب اسے نظر ثانی کے بعد جدید انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔آخر میں موضوع کی مناسبت سے عقیدہ توحید کے متعلق علامہ عبد الرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کا نہایت جامع مضمون ، جو انہوں نے
1925 میں ’’کتاب الوسیلہ ‘‘ اردو ایڈیشن کے مقدمے کے طور پر لکھا تھا ، شامل کیا گیا ہے ۔
64 صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ نہایت ہی مفید ہے ، پڑ ھنے ، سمجھنے میں بہت آسان ، طباعت نہایت عمدہ اور گیٹ اپ میں بہت خوبصورت ہے ۔ یہ کتابچہ دارلسلام سیکرٹریٹ سٹاپ 36 لوئر مال غزنی سڑ یٹ اردو بازار لا ہور، y-260بلاک ڈیفنس لا ہور ، دارلسلام
ٖF-8 اسلام آباد اور مین طارق روڈ کراچی سے دستیاب ہے ۔